وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کا قومی اسمبلی میں توجہ مبذول نوٹس پر جواب

150

اسلام آباد ۔ 17 اگست(اے پی پی) وفاقی وزیرپارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ 1965ءاور 1971ءکی جنگوں کے وقت جو لوگ اپنی زمینیں چھوڑ کر گئے اور ان پر قبضہ ہوگیا تھا‘ ضلع تھرپارکر کے مختلف علاقوں سے یہ قبضہ واگزار کرا لیا گیا ہے‘ ملک بھر کی ایسی زمینوں کی تفصیلات حاصل کرکے ایوان کو فراہم کردی جائیں گی۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ضلع تھرپارکر میں املاک پر زبردستی قبضہ کرنے سے متعلق ڈاکٹر رمیش کمار وینکوانی کے توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 1965ءاور 1971ءکی جنگوں کے وقت جو لوگ زمینیں چھوڑ کر گئے تھے ان پر قبضہ ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ متعلقہ کمشنر کے ذریعے ضلع تھرپارکر کے مختلف علاقوں سے قبضہ واگزار کرالیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ فاضل رکن نے ملک بھر کی ایسی زمینوں کی تفصیلات طلب کی ہیں، اس کی تفصیلات حاصل کرکے ایوان کو فراہم کردی جائیں گی۔