وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی اے پی پی سے گفتگو

141

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں دیگر سیاسی امور پر بات چیت کے علاوہ بھارت کو بھی واضح پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور اگر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا ائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیرکویہاں وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوے کیا۔