
اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر اور وزیراعظم کے پائیدار ترقی اہداف پروگرام کے چیئرمین شیخ آفتاب احمد کی صدارت میں یہاں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم کے پائیدار ترقی، اہداف پروگرام کے تحت پینے کے صاف پانی، صفائی اور بجلی جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے حوالہ سے 17 فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ وزیراعظم کی سوچ ہے کہ ترقی کے پروگرام کو سیاسی نہیں بنانا چاہئے اور اس کا اراکین پارلیمان سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ صرف ایک ترقیاتی پیکیج ہے جس میں عام آدمی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ محکموں اور وزارتوں کو فنڈز کے اجراءکا کام تیز کیا جائے۔