وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی ضلع اٹک میں بجلی، گیس، سڑکوں، سیوریج، سکول اور کالجز کے حوالے سے تمام ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

155

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے ہدایت کی ہے کہ ضلع اٹک میں بجلی، گیس، سڑکوں، سیوریج، سکول اور کالجز کے حوالے سے تمام ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ پیر کو اس سلسلے میں اجلاس وزارت پارلیمانی امور میں وزیراعظم شکایات سیل کے انچارج وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی زیر صدارت ہوا جس میں صوبائی وزیر چوہدری شیر علی خان، رکن قومی اسمبلی ملک اعتبار خان، رکن صوبائی اسمبلی شاویز خان، رکن صوبائی اسمبلی ظفر اقبال، چیئرمین شیخ ناصر اور چیئرمین یونین کونسل ملک ریاست آف سدریال نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی سی او اٹک سمیت ضلع کے تمام محکمہ جات کے سربراہان ا ور آئیسکو کے جنرل منیجر برائے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ا