وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی تھل ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر ریلوے سٹیشنز پر آئے لوگوں سے گفتگو

89
APP03-13 MIANWALI: February 13 - Federal Minister for Railways Sheikh Rashid Ahmed addressing to a gathering at railway station. APP photos by Javed Qureshi

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شہباز شریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بلی کو دودھ کی رکھوالی پر نہیں بٹھایا جا سکتا، داﺅد خیل میں سٹیشن پر آئے لوگوں نے ہاتھ اٹھا کر شیخ رشید کے مطالبہ کی تائید کی۔ انہوں نے تھل ایکسپریس کو داو¿د خیل کا سٹاپ دینے کا اعلان بھی کیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے غریبوں اور مزدوروں کو روزگار کے مواقع پہنچانے کی ذمہ داری سونپی ہے، راولپنڈی سے میانوالی کا سفر 5 سے 3 گھنٹے پر لا رہے ہیں۔ تھل ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر مختلف ریلوے سٹیشنز پر آئے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درگئی اور خیبرپختونخوا کے دوسرے علاقوں کو ریل کے ذریعے ملا رہے ہیں تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں غلط منصوبہ بندی کے باعث ریلوے کا نظام بگڑ کر رہ گیا، اسے ٹھیک کرنے کےلئے خود ٹرین میں بیٹھ گیا ہوں۔