وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان نے سوات میں ٹراﺅٹ فش فارمنگ پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کردیا

397

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان نے سوات میں ٹراﺅٹ فش فارمنگ پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم کے ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے تحت اس منصوبے پر 2 ارب 35 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ جمعرات کو وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقییق صاحبزادہ محبوب سلطان نے منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے دریاو¿ں، جھیلوں اور نہروں کی شکل میں قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس 1100 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی موجود ہے جس کے باعث ماہی پروری کے امکانات بہت روشن ہیں، اس شعبہ کی طرف اس طرح توجہ نہیں دی گئی جس کا یہ شعبہ مستحق تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فی کس مچھلی کا استعمال انتہائی کم یعنی 2 کلوگرام سالانہ ہے جبکہ دنیا میں یہ اوسط 20 کلو ہے۔