وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان کی زیر صدارت وفاقی زرعی کمیٹی کا اجلاس

69

اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان کے زیر صدارت وفاقی زرعی کمیٹی (ایف سی اے) کا اجلاس جمعرات کو ہوا۔ اجلاس میں خریف سیزن کی فصلوں کا پیداواری جائزہ جبکہ ربیع سیزن کی فصلوں کے پیداواری اہداف مقرر کئے گئے۔ اجلاس میں صوبائی زرعی محکموں، سٹیٹ بینک آف پاکستان، زرعی ترقیاتی بینک، نیشنل فرٹیلائزر سینٹر، محکمہ موسمیات، ارسا، وزررت موسمیاتی تبدیلی ، پلاننگ کمیشن اور وزارت غذائی تحفظ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ ایف سی اے کے فورم پر پیداواری لاگت میں کمی اور فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت زرعی شعبے کی ترقی کے منصوبوں کا مقصد جدید زرعی ٹیکنالوجی کا حصول، بہتر بیجوں کی فراہمی، کھادوں کا متوازن استعمال اور زیادہ پیداوار کا حصول ممکن بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ہم کسانوں کی خوشحالی کیلئے قابل عمل اقدامات پر کام کر رہے ہیں۔ اجلاس میں اجلاس میں خریف سیزن کی فصلوں کا پیداواری جائزہ جبکہ ربیع سیزن کی فصلوں کے پیداواری اہداف مقرر کئے گئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ آئندہ سیزن ربیع کی فصلوں کے لئے پانی کی فراہمی تسلی بخش ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اگلے سال گنا کی فصل تقریباً 65 ملین ٹن متوقع ہے جبکہ گندم کا مقررہ حدف27 ملین ٹن ہے۔ ارسا نے پاکستان میں پانی کے ضیاع سے متعلق بھی بریف کیا، ہمیں معاشی مضبوطی کے لئے پانی کے ذخائر کی تعمیر کی اشد ضرورت ہے۔ محمکہ موسمیات کے مطابق ستمبر اور اکتوبر کی بارشوں سے کافی مقدار میں زرخیز زمین کی موجودگی ربیع کی فصلوں کے لئے موزوں ہے۔