وفاقی وزیر صاحبزادہ محمد محبوب سلطان سے جنوبی کورین سفیر کیو سنگ کواک کی ملاقات

137
APP40-28 ISLAMABAD: November 28 - Korean Ambassador, H.E. Kwak Sung-Kyu called on Federal Minister for National Food Security & Research, Sahibzada Muhammad Mehboob Sultan. APP

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محمد محبوب سلطان سے جنوبی کورین سفیر کیو سنگ کواک نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان زرعی شعبہ میں دیرپا تعاون کے معاملات طے کرنا تھا۔ جنوبی کوریا ایک انڈسٹریل ملک ہے جس کی بڑھتی ہوئی شہری آبادی کے ساتھ اس کی غذائی ضروریات میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں جنوبی کوریا دنیا سے بڑے پیمانے پر غذائی اجناس برآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان باقاعدہ زرعی میدان میں تعاون گا آغاز 2015ءسے شروع ہو گیا تھا۔ وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق کو بتایا گیا کہ جنوبی کوریا زرعی محقیقین اور سائنسدانوں کا ایک وفد دسمبر 2018ءکے پہلے ہفتہ میں پاکستان آئے گا اور وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق اور دیگر سائنسدانوں سے ملاقات کر ے گا۔ اس کا مقصد قومی زرعی تحقیق کونسل کے سائنسدانوں کےساتھ ملکر زرعی تحقیقی میدان میں ممکنہ معاونت کے شعبوں کا اندازہ لگا نا ہے۔ پاکستان نے عالمی فورم پر جنوبی کوریا میں عالمی ماہی پروری یونیورسٹی کے قیام کے حمایت کی ہے۔ اور اس سلسلہ میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔