30.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 21, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال کی ترکیہ کے وزیر صحت سے...

وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال کی ترکیہ کے وزیر صحت سے ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ترکیہ کے وزیر صحت سے ملاقات کی۔ جنیوا میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے دوران وزیر صحت مصطفی ٰکمال کی سائیڈ لاین میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ملاقات کے دوران دونوں وزراء صحت نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو سراہا ۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی ٰکمال نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور مضبوط مراسم ہیں ۔ترکیہ نے ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور صحت کے شعبے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

دونوں وزراء نے صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599519

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں