34.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر صحت سے ہواوے کے وفد کی ملاقات، ڈیجیٹل پرائمری ہیلتھ...

وفاقی وزیر صحت سے ہواوے کے وفد کی ملاقات، ڈیجیٹل پرائمری ہیلتھ کیئر کی بہتری اور سمارٹ ہیلتھ کیئر منصوبے پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ہواوے کے وفد کی ملاقات کے دوران ڈیجیٹل پرائمری ہیلتھ کیئر کی بہتری اور سمارٹ ہیلتھ کیئر منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان کے دیہی علاقوں اور بنیادی مراکز صحت میں معیاری علاج کی سہولیات کو بہتر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیلی میڈیسن نظام کے فروغ پر تیزی سے کام جاری ہے، جس کے ذریعے جلد عوام کو ان کی دہلیز پر ڈاکٹروں اور دوا کی سہولت میسر آ سکے گی۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہسپتالوں پر مریضوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588149

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں