
اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ ہیلتھ اور فارما سیکٹرموجودہ حکومت کی ترجیحات میں سے ایک ہے اور ہماری حکومت اس انڈسٹری کی بہتری کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ۔ نئے ہسپتال کا قیام ، ہیلتھ کئیر سروسز کی بہتری اور دوسری طرف ہم فارما سیوٹیکل انڈسٹری کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں یہ بات انہوں نے ہیلتھ ایشیا انٹر نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیر صحت نے کہا ہم اپنی انڈسٹری کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں تو اس طرح کی بین الاقوامی نمائش اور کانفرس کا انعقاد بے حد ضروری ہے ہماری صنعتی ترقی اور پاکستان کی معیشت کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ وزیر صحت نے کہا کہ فارما صنعت کو آگے بڑھانے کیلئے غیر ملکی خریداروں کو مدعو کرنے کے لئے خاص منصوبہ بنایا ہے تاکہ ہماری فارما صنعت کی برآمداد کو فروغ حاصل ہو۔ فارما انڈسٹری کے ساتھ مل کر ایکسپورٹ کو بڑھائیں گے ۔ وزیر صحت نے مزید کہا کہ ہیلتھ کے شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے ہماری حکومت خصوصی طور پر ہیلتھ پر فوکس دے رہی ہے 4 نئے ہسپتال بنائے جا رہے ہیں تمام بنیادی ہیلتھ سنٹر ز اپ گریڈ کر رہے ہیں۔