31.6 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا صحت سہولت پروگرام کی افتتاحی...

وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا صحت سہولت پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وفاقی وزےر صحت عامر محمود کےانی نے کہا ہے کہ ہم آج اس ملک کے غےور عوام کے لےے صحت کا پےغام لائے ہےں اور وفاقی دارالحکومت سے صحت کے اس انقلابی پروگرام کا آغاز کر رہے ہےں، ہمارا عزم ہے کہ صحت کی مساوی سہولےات کی فراہمی کے بغےر کوئی بھی قوم ترقی نہےں کر سکتی لہذا وزےر اعظم کے وژن کے تحت صحت عامہ کے شعبے مےں اہم اقدامات کئے جا رہے ہےں۔ ےہ بات انہوں نے اسلام آباد مےں صحت سہولت پروگرام کی افتتاحی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ےہ پروگرام جو آج اسلام آباد مےں شروع کےا جا رہا ہے پوری دنےا مےں اپنی نوعےت کا واحد پروگرام ہے۔ اِس پروگرام کے تحت پورے پاکستان مےں1.5کروڑ خاندان صحت کی سہولت استعمال کرےں گے۔ اسلام آباد مےں85,000 غرےب خاندانوں کو ےہ سہولت مےسر ہو گی جبکہ فاٹا کے ہر خاندان کو صحت انصاف کارڈ دےں گے۔ یہ پروگرام عام بیماریوں کے داخلی علاج بشمول بچوں کی بیماریاں ، زچگی ، سرجیکل اور دیگر بیماریوں کو کور کرے گا جن کی لاگت 120,000 روپے فی خاندان سالانہ ہو گی جبکہ اس پروگرام کے تحت داخلی امراض کے علاج جن میں بائی پاس،انجیو پلاسٹی، جل جانے والے افراد، حادثات، کینسر اور ذیابیطس کے مرےض کیلئے 600,000 روپے فی خاندان سالانہ خرچ کئے جائیں گے۔ عامر محمود کےانی نے کہا کہ ہم اس پروگرام کی بھر پور انداز مےں مانےٹرنگ کر رہے ہےں۔ مےں اور مےری ٹےم اس بات کو ےقےنی بنا رہے ہےں کہ ہر وہ سہولت جس کا اس پروگرام کے تحت وعدہ کےا گےا ہے وہ اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے والوں کو مےسر ہو گا۔ اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے والوں کی رائے معلوم کرنے کے لےے اےک نظام بھی متعارف کراےا گےا ہے تاکہ ہمےں ےہ پتا چل سکے کہ وہ علاج معالجے کی سہولےات سے مطمئن ہےں ےا نہےں۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت گھر سے ہسپتال اور ہسپتال سے گھر تک ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بھی شامل ہیں۔ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کو پہلے سے طے شدہ معیار کے مطابق پینل پر لیا گیا ہے۔ ایک ٹول فری نمبر 0800-09009 کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس سے اس پروگرام کے متعلق ہر وقت جامع معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ وزےر صحت نے کہا کہ اس پروگرام کے تمام مراحل کے دوران میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت ممکن بنایا گیا ہے۔ اس پروگرام پر عملدرآمد کو ےقینی بناےا جائے گا اور انشااللہ اس پروگرام کے ثمرات سے عوام مستفےد ہوں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=132908

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں