اسلام آباد ۔ 29دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے ہفتہ کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسسز(پمز) کا دورہ کیا۔ اور جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ پمز ترجمان کے مطابق موجودہ حکومت انسانی مصائب دور کرنے کے لئے صحت کی سہولیات میں بہتری کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔ وفاقی وزیر نے پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ وہ جاری منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھائیں۔