وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کی اسلام آباد کے بلڈبینکس کے نمائندوں سے ملاقات

47
APP21-27 ISLAMABAD: November 27 - Federal Minister of National Health Services, Aamer Mehmood Kiani chairing a high level meeting regarding Islamabad Blood Transfusion Authority (IBTA). APP

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشنزاینڈ کوآرڈنیشن عامر محمود کیانی نے اسلام آباد کے بلڈبینکس کے نمائندوں سے ملاقات کی. یہ ملاقات اسلام آباد بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی(آئی بی ٹی اے)کی طرف سے منعقد کرائی گئی جس کا مقصد وفاقی وزیر صحت کو بلڈ بینکس کے نمائندوں سے متعارف کرانا اورآئی بی ٹی اے کی کامیابیوں اور کارکردگی کے بارے میں بتانا تھا ۔ وفاقی وزیر نے بلڈ بینکس کے نمائندوں میں تعارفی سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے۔ اس ملاقات کی میزبانی آئی بی ٹی اے کے چیرمین پروفیسر حسن عباس ظہیر نے کی، اس میٹنگ کے ایجنڈے میں بلڈ ٹرانسفیوژن، انسپکٹر صاحبان کے تجربات اور اسکے علاوہ صوبائی بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کے نما ئندوں کا بھی اپنے تجربات کے بارے میںآگاہ کرنا شامل تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے پروفیسر حسن کی قیادت میں آئی بی ٹی اے کی کامیابیوں کو سراہا اور بلڈ ٹرانسفیوژن کے شعبے میں ہونے والی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے جرمن حکومت کی تعاون سے سیف بلڈ ٹرانسفیوژن پروگرام کے منصوبے جو کہ 2010 سے قائم ہیں کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔