وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کی پاکستان میڈیکل ڈینٹل کونسل کے دورہ کے موقع پر گفتگو

68

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل و ڈینٹل کونسل کو ای آفس اور آئی ٹی سسٹم میں مکمل تعاون فراہم کریں گے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کافروغ ادارے کی کامیابی کےلئے ناگزیر ہے، حکومت پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کےلئے کوشاں ہے اور وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت اور تعلیم کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے۔