وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کی پولی کلینک ہسپتال کے دورہ کے موقع پر گفتگو

95
APP85-03 ISLAMABAD: December 03 - Federal Minister for National Health Services, Regulations and Coordination, Aamer Mehmood Kiani visiting the Federal Government Poly Clinic Hospital in the federal capital. APP

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ تمام لوگوں تک صحت کی سہولیات کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، دکھی انسانیت کی خدمت ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ یہ بات انہوں نے پولی کلینک ہسپتال کے اچانک دورہ کے دوران کہی۔ انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انتہائی نگہداشت، لیبر روم اور نومولود بچوں کو دی جانے والی سہولیات کو بہتر بنایا جائے، اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔