اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی پر سیاست کرکے اپنے غیر ملکی آقائوں کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتا ہے۔اداروں کو متنازعہ کرنے کیلئے پڑوسی دشمن ملک سے عمران نیازی نے بھاری فنڈز حاصل کئے۔
انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھڑک باز عمران نے لگتا ہے مولا جٹ فل دیکھ لی ہے،اور امریکہ کو اپنے خلاف سازش کرنے کے الزام کے بعد اب اس سے معافی بھی مانگ رہا ہے۔یہ کیسی سیاست ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اب سمجھ آنا شروع ہوگئی ہے کہ عمران ڈرامہ باز ہے اور ان کا وقت برباد کر رہا ہے۔
عمران بزدل ہے اسی لیئے توشہ خانہ میں چوری کیلئے بھی گوگی اور فرحی کی خدمات لیں۔عمران کا لانگ مارچ حکومت کیلئے کوئی خطرہ نہیں ہے۔اب اچا ک لانگ مارچ کے خاتمہ کا اعلان کرکےایک نیا یو ٹرن لے گا۔