وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا پاکستان میڈیکل کمیشن کا دورہ

104

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا پاکستان میڈیکل کمیشن کا اہم دورہ کیا۔اس موقع پر انہیں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کمیشن میں ہمارے دوستوں کو اپنی کارکردگی اور خدمت کھل کر بیان کرنے کا موقع ملے گا۔ہم نے آج سوچا کہ پی ایم سی کے مقاصد اور کامیابیوں کو دیکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ قانون پر نظرثانی کے حوالے سے بھی بات ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے سوالات اور تحفظات سے پی ایم سی کو آگاہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی دوسری میٹنگ میں اس پر فیصلہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں نظرثانی کی طرف جانا پڑا تو جائیں گے تاہم پی ایم سی سے بات بھی جاری رہے گی۔