اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد کے وفد نے ملاقات کی،وزارت صحت میں ہونے والی ملاقات میں وفد نے وفاقی وزیر کومیڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں اووسیز کوٹہ،پی ایم ڈی سی کی بحالی سمیت میڈیکل شعبے کو درپیش دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر نے پی ایم سی سے متعلق اہم فیصلوں میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آبادسے مشاورت پر اتفاق کیا۔وفد میں صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آباد ڈاکٹر اختر علی بندیشہ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مبشر مشتاق ڈاہا،ڈاکٹر خرم شہزاد،سیدہ ڈاکٹر لبہ حسین ،ڈاکٹرمیاں رشید،ڈاکٹر ریاض شہباز جنجوعہ،پروفیسر ڈاکٹر ممتاز نیازی،ڈاکٹر اسرار احمد،ڈاکٹر مارخ،ڈاکٹر نمرہ شامل تھے۔اس موقع پر وفد نے میڈیکل شعبے کو دپیش مسائل سے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔
وفد نے پی ایم ڈی سی کی بحالی، ایم ایل ای امتحانات،میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں اووسیزکوٹہ اور دیگر مسائل بارے وفاقی وزیر کو تفصیلی آگاہ کیا اور ڈاکٹرز کے سروس سڑکچر کا مطالبہ کیا۔وفد نے ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت پمز ہسپتال میں بھرتیوں اور تاحال کورونا رسک الاونس نہ ملنے کے حوالے سے سے بھی وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔وفاقی وزیر نے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔