26 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا پاکستان نرسنگ کونسل کا دورہ، ادارہ...

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا پاکستان نرسنگ کونسل کا دورہ، ادارہ کی کارکردگی، موجودہ چیلنجز اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ

- Advertisement -

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان نرسنگ کونسل (پی این سی) کا دورہ کیا جہاں انہیں ادارے کی کارکردگی، موجودہ چیلنجز اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ہیلتھ، ڈی جی ہیلتھ اور صدر پاکستان نرسنگ کونسل بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے کونسل کے ارکان سے ملاقات کے دوران ان کی شکایات اور مسائل سنے ۔

وفاقی وزیر صحت نے پاکستان نرسنگ کونسل کے رولز ریگولیشن کو فالو نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر ایک جامع رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مستقبل میں ادارے کی بہتری کے لیے جامع روڈ میپ تشکیل دیا جائے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نرسنگ شعبہ صحت کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے تاہم پاکستان کو نرسوں کی کمی کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے زور دیا کہ نرسنگ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے موثر اور ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں، ساتھ ہی نرسنگ ایجوکیشن کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ نرسنگ کونسل کی بہتری کے لیے جلد اہم اور دوررس فیصلے کیے جائیں گے تاکہ نرسنگ شعبے کو فعال، موثر اور معیاری بنایا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591483

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں