- Advertisement -
اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت مصطفی ٰکمال نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسٹاپ ٹی بی پارٹنر شپ ڈاکٹر لوسیکا دیتیو سے ملاقات کی۔ جنیوا میں وزیر صحت کی سائیڈ لاینز میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ملاقات کے دوران وزیرِ صحت سید مصطفی کمال نے پاکستان کی جانب سے متعدی بیماریوں کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ٹی بی کے خاتمے کے لئےپر عزم ہے ۔پاکستان نے ٹی بی کے خاتمے بھر پور اقدامات کو یقینی بنارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ متعدی امراض کی روک تھام کے لئے مربوط حکمت عملی جاری ہے ۔ڈاکٹر لوسیکا دیتیو نے پاکستان میں ٹی بی کے خاتمے کی جاری کوششوں کو سرا ہا ۔پاکستان میں ٹی بی کے خاتمے کے لئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599522
- Advertisement -