وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے یو این ڈبلیو ایف پی کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

153
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے یو این ڈبلیو ایف پی کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے یو این ڈبلیو ایف پی کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین سے اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام (یو این ڈبلیو ایف پی ) کی کنٹری ڈائریکٹر کوکو اوشیامانے یہاں ملاقات کی۔

جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان میں ڈبلیو پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے، ڈبلیو ایف پی پاکستان بھر کے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے میں مدد کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ آبادی کی بنیادی خوراک اور غذائیت پورا کرنا اولین ترجیح ہے، ڈبلیو ایف پی کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ اس موقع پر ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکو اوشیامانے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام سیلاب سے متاثرہ آبادی کی مدد کرنا چاہتا ہے، سیلاب سے متاثرہ آبادی خوراک کی کمی کا شکار ہو سکتی ہے۔