وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی کی چینی وفد سے گفتگو

107
APP57-21 ISLAMABAD: November 21 - A Chinese delegation led by Mr. Zhao Guobing Chairman/ CPEC called on Federal Minister for Industries and Production, Ghulam Murtaza Khan Jatoi. APP

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالہ سے بے پناہ صلاحیت موجود ہے، چینی سرمایہ کاری گوادر ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں سرمایہ کاری کریں اور شمسی توانائی کے کی پینل سازی کی صنعت میں بھی دلچسپی لے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سی پیک کونسل نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کر دی، چینی کمپنیاں پاکستان میں ریفائنری کان کنی، سیمنٹ اور ر ئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کریں گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے چینی کمپنیوں کو فوڈ پراسیسنگ، کار سازی اور پاکستان سٹیل ملز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کونسل کے چیئرمین چاﺅ گاوبینگ کی قیادت میں چینی سرمایہ کاروں کا ایک وفد پاکستان کے دورے پر ہے۔ چینی وفد سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں سرمایا کاری کے حوالے سے بے پناہ پوٹنشل موجود ہے۔