22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر عبدالعلیم خان کاپاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثہ پر اظہار...

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کاپاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثہ پر اظہار افسوس

- Advertisement -

لاہور۔1ستمبر (اے پی پی):صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیرنے کہا کہ پائلٹ میجر عاطف، کو پائلٹ میجر فیصل اور دیگر شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جنہوں نے ملک و قوم کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ایکس پر اپنی پوسٹ میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی خدمت کے دوران جام شہادت نوش کرنے والوں نے عظیم مثال قائم کی ہے، ان کی خدمات اور قربانیوں کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سانحہ پر وہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے، لواحقین کو صبر و حوصلہ عطا کرے اورملک و قوم کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں