وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ سے چیئرمین واپڈا مزمل حسین کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل عبدالقادر بلوچ(ر)نے واپڈا ہاﺅس لاہور میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران بلوچستان میں واپڈاکے زیر تعمیر منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گےا ۔اِس موقع پر وفاقی وزیر کو بلوچستان میں واپڈا کے جاری منصوبوں بشمول کچھی کینال پر تعمیراتی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیاگیا ۔ چیئرمین …

اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل عبدالقادر بلوچ(ر)نے واپڈا ہاﺅس لاہور میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران بلوچستان میں واپڈاکے زیر تعمیر منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گےا ۔اِس موقع پر وفاقی وزیر کو بلوچستان میں واپڈا کے جاری منصوبوں بشمول کچھی کینال پر تعمیراتی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیاگیا ۔ چیئرمین واپڈا نے کہا کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی معاشرتی اور اقتصادی ترقی کے لئے کچھی کینال نہایت اہم منصو بہ ہے ۔ چنانچہ اِس منصوبے کی اہمیت کے پیشِ نظر واپڈا ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ اسے جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ وفاقی وزیر کوبتایا گیا کہ کچھی کینال کے ایک حصے ( کے سی 4- ) پر کام تسلی بخش نہیں ہے اور اسی وجہ سے منصوبے کا یہ حصہ تاخیر کا شکار ہے اور اِس کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔

Leave a Reply