کوئٹہ۔ 09نومبر ( اے پی پی ) وفاقی وزیر سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست اور ترقی پسند پالیسیوں کی وجہ سے نہ رکنے والا ترقی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اس سلسلے میں بلوچستان کی خوشحالی اور ترقی کیلئے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے ذاتی دلچسپی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے بدھ کو خاران میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے معائنے اور افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر نے خاران ٹو یک مچھ سڑک کے تعمیر کا معائنہ کیااور ہدایت جاری کی کہ اس اہم سڑک کو معیار کے مطابق مقررہ مدت کے دوران پایہ تکمیل تک پہنچائیں جائینگے اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس سڑک کی تکمیل سے ہمسایہ ملک ایران کے سرحد تک ملتی ہے جن سے خوشحالی کا نیا دور کا آغاز ہوگا ۔