اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ (کل) بدھ کو پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان و نمائندوں کو افغان مہاجرین کے وطن واپسی کے حوالہ سے بریفنگ دیں گے جبکہ فاٹا اصلاحات سے متعلق بھی بریفنگ دیں گے۔ یہ بریفنگ دن 11 بجے وزارت سیفران کے کمیٹی روم میں دی جائے گی۔