اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی خصوصی ہدایت پر کے پی ہائوس میں کوریج کے دوران زخمی ہونے والے نجی ٹی وی کے رپورٹر اصغر حیات کوپرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے اپنی نگرانی میں شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر دیا۔
پیر کو کے پی ہائوس میں وہیکل سٹاپر کے اچانک گرنے سے اصغر حیات کے دونوں پائوں بری طرح زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پولی کلینک منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں سی ڈی اے ہسپتال منتقل کیا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی فوری ہدایت پرپی آئی او مبشر حسن نے اپنی نگرانی میں انہیں شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر دیا۔پی آئی او خود ایمبولینس میں انہیں شفاء انٹرنیشنل ہسپتال لے کر گئے۔