وفاقی وزیر علی زیدی کا علامہ طالب جوہری کی وفات پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے علامہ طالب جوہری کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ علی زیدی نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ علامہ طالب جوہری جیسے صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، اک علم کا ذخیرہ ہم سے جدا ہو گیا اور دنیا اک بہترین مفسرِ قرآن سے محروم ہو گئی۔ …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے علامہ طالب جوہری کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ علی زیدی نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ علامہ طالب جوہری جیسے صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، اک علم کا ذخیرہ ہم سے جدا ہو گیا اور دنیا اک بہترین مفسرِ قرآن سے محروم ہو گئی۔ انہوں نے علامہ طالب جوہری کے خاندان سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔