وفاقی وزیر علی زیدی کی موٹر وے پر اجتماعی عصمت دری کے واقعہ کی مذمت

104

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے موٹر وے پر رونما ہونیوالے اجتماعی عصمت دری کے واقعہ کی بھرپور مذمت کی ہے ۔سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ موٹروے واقعہ کے حوالے سے سی سی پی او لاہور کے بے حس ریمارکس قابل افسوس تھے۔ سرکاری ملازمین کو زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔ انہیں لازماً ہمدردی کا مظاہرہ کرنا چاہئے کیونکہ انہیں خدمت کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے ، حکمرانی کے لئے نہیں۔