وفاقی وزیر عمرایوب خان کی جاری کردہ7کروڑ کی فنڈنگ سے کانگڑہ کالونی کی سڑکوں کی پختگی کاکام جاری

45

ہری پور۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ7کروڑ کی فنڈنگ سے کانگڑہ کالونی کی سڑکوں کی پختگی کاکام جاری ہے،وفاقی وزیر عمرایوب خان کے کوآرڈینیٹراورسیکرٹری نے کانگڑہ کالونی کادورہ کرکے جاری کام کا جائزہ لیااورسی اینڈڈبلیو کے افسران اورمتعلقہ کنٹریکٹرنے انھیں جاری کام پرتفصیلی بریفنگ دی جس پرانھوں نے اطمینان کااظہارکرتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں،جبکہ کانگڑہ کالونی کے عوام نے عرصہ دراز سے کھنڈرات کا منظر پیش کرنے والی سڑکوں کے لیے فنڈنگ کرنے پر عمرایوب خان کا شکریہ ادا کیا۔