وفاقی وزیر عمرایوب خان کے احکامات پریونین کونسل جٹی پنڈ گائوں دانہ کالونی میں ٹراٹسفارمرمہیاکردیاگیا

94

ہری پور۔14 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان کے خصوصی احکامات پریونین کونسل جٹی پنڈ گائوں دانہ کالونی میں ٹراٹسفارمرمہیاکردیاگیاجس سے مقامی افراد کی جانب سے خوشی کا اظہارکیاگیاٹرانسفارمرآپریشنل کرنے سے قبل مقامی علاقہ عمائدین میاں خان،نثار احمد،اسحاق خان،احمدزمان سمیت دیگر مقامی افراد کی کثیرتعداد نے دعائے خیر کی اور ٹرانسفارمر مہیا کرنے کے احکامات پر عوامی قائد عمرایوب خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اُنہوںنے کہاکہ عمرایوب خان جس طرح ضلع بھرمیں ترقیاتی کاموں کاجال بچھارہے ہیں اوربجلی کے مسائل کوذاتی دلچسبی سے حل رہے ہیں ۔ضلع بھرکی عوام کااُن پراعتمادمزیدبڑھاہے اورآئندہ الیکشن میں بھی عوام اُن سے بڑھ چڑ ھ کرمحبت کااظہارکریں گے ۔