وفاقی وزیر عمرایوب خان کے خصوصی احکامات پرکانگڑہ132کے وی گرڈ اسٹیشن سے منسلک فیڈر صوابی میرا پر کام جاری

55

ہری پور ۔ 25 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم و قدرتی وسائل عمرایوب خان کے خصوصی احکامات پرکانگڑہ132کے وی گرڈ اسٹیشن سے منسلک فیڈر صوابی میرا پر کام جاری ہے جس سے یونین کونسل لدڑمنگ تک دور افتادہ متعدد دیہات سے وولٹیج مسائل کا خاتمہ ممکن ہوگا۔وفاقی وزیر عمرایوب خان کے سیکرٹری نعیم خان نے دورہ کرکے جاری کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایل ایس کنسٹریکشن آصف خان نے انہیں کام کے حوالہ سیبریفنگ دی۔ یونین کونسل لدڑمنگ کے عوامی حلقوںکاکہناہے گزشتہ دورحکومت میں اس علاقے کوجان بوجھ کرپسماندہ رکھاگیاجس سے مسائل میں مزید اضافہ ہوا۔وفاقی وزیرعمرایوب خان ،صوبائی وزیرتعلیم اکبرایوب اوررہنماء پی ٹی آئی یوسف ایوب خان کی کاوشوں سے ان دورافتادہ علاقوںمیں ترقی کاایک نیاشروع ہواہے ۔