- Advertisement -
ہری پور۔25فروری (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور عمرایوب خان کی خصوصی ہدایت پرانکے کوآرڈینیٹرساجدخان کی زیرصدارت ہری پور آفس میں بجلی منصوبہ جات پرمیٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ میں موجود ایس ای ہزارہ سرکل شوکت اللہ،ایکسین سٹی عنایت اللہ،ایکسین رولر اکرام اللہ،ایکسین کنسٹرکشن وجاہت شاہ ودیگر متعلقہ افسران نے مختلف علاقوں میں جاری بجلی سکیموں پرتفصیلی بات چیت کی اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔
- Advertisement -
وفاقی وزیر عمرایوب خان کے کوآرڈینیٹرنے جاری کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=296995
- Advertisement -