27.5 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر عمر ایوب خان سے یو این ڈی پی کے نمائندے...

وفاقی وزیر عمر ایوب خان سے یو این ڈی پی کے نمائندے نٹ آسٹبی کی ملاقات،پائیدار ترقی کے ایجنڈے کے حصول کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی

- Advertisement -

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان سے یو این ڈی پی کے نمائندے نٹ آسٹبی نے اسلام آباد میں ملاقات کی ، ملاقات میں پائیدار ترقی کے لئے مزید مالی اعانت تلاش کرنے کے طریقوں پر تبادلہ کیا کیا گیا۔پیر کویہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق دونوں فریقوں نے ملک میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف میں مزيد سرمایہ کاری کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے نجی شعبے کی شمولیت بہت ضروری ہے ،درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے زیادہ سے زیادہ باہمی تعاون اور فعال اقدامات سے ہی نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔یو این ڈی پی کے نمائندے نے 2030 تک پائیدار ترقی کے ایجنڈے کے حصول کے لئے حکومت پاکستان کو یو این ڈی پی کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔یو این ڈی پی پاکستان میں ڈیموکریٹک گورننس، ترقیاتی پالیسی ،ماحولیاتی بحران کی روک تھام اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں کام کر رہی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=261003

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں