وفاقی وزیر عمر ایوب کے جاری کردہ 7 کروڑ کی لاگت سے گدوالیاں تا سریکوٹ بائی پاس سڑک مکمل، 3 جنوری کو افتتاح ہو گا

45

ہری پور۔31دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر عمر ایوب خان کی جانب سے جاری کردہ 7 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے گدوالیاں تا سریکوٹ بائی پاس سڑک مکمل ہو گئی۔ جس کا افتتاح 3 جنوری کو دن اڑھائی بجے ہو گا۔ افتتاحی تقریب کے حوالہ سے سریکوٹ بازار میں عمائدین علاقہ کے مابین اہم اجلاس منعقدہوا جس میں وفاقی وزیر کے کوآرڈینیٹر ساجد خان بھی نے شرکت کی۔ عمائدین علاقہ نے دوران اجلاس افتتاحی تقریب کے حوالہ سے مختلف تجاویز پیش کیں اور باہمی مشاورت سے پروگرام کو ترتیب دیدیا۔