وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی سے اطالوی سفیر سٹیفا نوپونیٹکو کی ملاقات

165

وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی سے اطالوی سفیر سٹیفا نوپونیٹکو کی ملاقات
صنعت و پیداوار کے شعبہ میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی سے منگل کو یہاں وزارت میں اطالوی سفیر سٹیفا نوپونیٹکو نے اٹالین انڈسٹریز فیڈریشن فار ایئر سپیس کے چیئرمین کروسٹیو کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صنعت و پیداوار کے شعبہ میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت روز بروز ترقی کر رہی ہے اور موجودہ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے