وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نجی ٹی وی چینل کے اینکر مرید عباس کے قتل پر اظہار افسوس

59

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر مرید عباس کے قتل پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مرید عباس کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے اینکر مرید عباس کے قتل پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرید عباس کے بہیمانہ قتل کی فوری تحقیقات کی جائیں اور قاتل کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔