کراچی/اسلام آباد ۔ 23 مارچ (اے پی پی) (اے پی پی )وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی اور فائرنگ کی شدید مذمت کی۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔فیصل واوڈا نے مفتی تقی عثمانی کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور بزدلانہ واقعے کی شدید مذمت کی۔وفاقی وزیر نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے بھی خیریت دریافت کی، انہوں نے حکومت کی طرف سے مکمل تعاون اور سیکیورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی کی اسلام اور پاکستان کے لئے بہت خدمات ہیں۔وفاقی وزیر نے شہید ہونے والوں کے لئے مغفرت کی دعا کی اور زخمیوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی بھی کیا۔