26.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 30, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر قانون، انصاف ، انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ کا پاکستان...

وفاقی وزیر قانون، انصاف ، انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ کا پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے قوم کے عزم کا اعادہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائےقانقن، انصاف و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے یوم تکبیر کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ دن اپنی خودمختاری کے تحفظ اور علاقائی امن کو فروغ دینے کے پاکستانی قوم کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔یوم تکبیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ہم یوم تکبیر کے موقع پر اس تاریخی لمحے کو فخر سے یاد کر رہے ہیں جب پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بنا، یہ دن اپنی خودمختاری کے تحفظ اور علاقائی امن کو فروغ دینے کے ہماری قوم کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔1998 کی ایٹمی کامیابی قومی اتحاداور ہمارے عوام کے اجتماعی عزم کی علامت ہے۔

انہوں نے اس اہم سنگ میل کی راہ متعین کرنے والی قیادت کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا یہ پروگرام سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کے وژن کے تحت شروع کیا گیا اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے قومی عزم کی پائیدار میراث کو عملی جامہ پہنایا۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن ایک مضبوط، جامع پاکستان کی تعمیر کے لیے ہمارے عزم کی تجدید کا دن ہے ، جہاں انصاف، مساوات اور سب کے لیے احترام کی اقدار کی رہنمائی ہو۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602356

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں