اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے شجرکاری مہم کے سلسلہ میں وزارت قانون و انصاف میں پودا لگا یا۔ یہاں جاری بیان کے مطابق وزارت قانون و انصاف میں شجر کاری مہم کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی سیکرٹری قانون راجہ نعیم اکبر اور جوائنٹ سیکرٹری محمد عمر عزیز اور ڈپٹی سیکرٹری جواد احمد سمیت بڑی تعداد میں وزارت ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے پودا لگایا۔