وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی اے پی پی سے گفتگو

82

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی بہتری کے لئے اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے سہولیات کی دستیابی کے لئے درکار قانون سازی کرے گی‘ کراچی میں چینی قونصلیٹ میں دہشتگردی کا واقعہ بزدلانہ فعل ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ” اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ دہشت گرد کسی صورت اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ یہ لوگ ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ صحت‘ تعلیم اور روزگار سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے جو بھی قانون سازی ضروری ہوگی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بنیادی ضروریات کے فقدان اور بدقسمتی سے گذشتہ حکومتوں کی عدم توجہی کے باعث عوام کا معیار زندگی بہتر نہیں ہو سکا جس کے لئے موجودہ حکومت نے واضع پالیسیوں کے اجراءکے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔