اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ نیب نے اب تک 278 ارب روپے وصول کئے، نیب ملازمین کو ملزمان سے وصول کردہ رقم میں سے کوئی رقم نہیں دی جاتی۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیخ روحیل اصغر کے سوال کے جواب میں زاہد حامد نے بتایا کہ ملزمان سے وصول کردہ رقم میں سے نیب ملازمین کو کوئی رقم نہیں دی جاتی۔ انہوں نے بتایا کہ نیب نے اب تک 278 ارب روپے وصول کئے، 36 ارب 32 کروڑ روپے کی ریکوری یا پلی بارگیننگ کی گئی جن میں سے 2 ہزار 849 ملازمین کو 1 ارب 14 کروڑ روپے ایوارڈ دیا گیا۔