27.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ سے بلوچستان بار ایسوسی ایشن...

وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ سے بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر عطاء اللہ لانگو کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ نے جمعہ کو بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر عطاء اللہ لانگو سے ملاقات کی ۔

ترجمان وزارت قانون وانصاف کے مطابق ملاقات میں ممبر بلوچستان بار ایسوسی ایشن اکبر شاہ اور قلب حسن صاحب بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں بلوچستان بار کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر قانون نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

- Advertisement -

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بلوچستان کے وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے اور بار ایسوسی ایشنز کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں