اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم نے مسز قاضی سیرینا عیسی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
بدھ کو وزارت قانون وانصاف سے جاری بیان کے مطابق سیرینا عیسی کی جانب سے وزارت قانون کو ایک خط موصول ہوا ہے۔ خط میں سیرینا عیسی کی جانب سے وفاقی وزیر قانون پر کچھ الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔تمام الزامات حسب معمول غلط اور بے بنیاد ہیں ۔
بیان میں مزید کیاگیا ہے کہ مسز سیرینا عیسی کی جانب سے ایسے اقدامات کا مقصد خود کو کسی قسم کی تحقیقات سے بچانا ہے۔ایسے اقدام کا مقصد مستقبل میں کسی قسم کی تحقیقات یا مقدمے کو متنازعہ بنانا بھی ہو سکتا ہے۔مسز سیرینا ایسا خط اس سے پہلے بیورو کریسی کو بھی لکھ چکی ہیں ۔
اب اس سلسلے کو اور اس کے پیچھے جو بھی مقصد یا لوگ ہیں انہیں روکنا ضروری ہے ۔اس مقصد کے حصول کے لئے وفاقی وزیر کی جانب سے مسز سیرینا عیسی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا جائے گا