وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیرتارڑنے کی اہل وطن اور امت مسلمہ کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد

97
constitutional

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیرتارڑنے تمام اہل وطن اور امت مسلمہ کو عیدالاضحٰی کی دلی مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قربانی جیسی عظیم عبادت کی حقیقی روح کو سمجھیں۔

عیدالاضحی کے موقع ہر اپنے پیغام میں کہا کہ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہماری قربانیاں قبول فرمائے، عید کے اس پر مسرت موقع پر اپنے اردگرد موجود ضرورت مندوں کا خصوصی خیال رکھیں۔