وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ سے سید قلب حسن کی سندھ کے سینئر بار لیڈرز کے ہمراہ ملاقات

56

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ سے سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سید قلب حسن نے سندھ کے سینئر بار لیڈرز کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران اندرون سندھ کے وکلاء کو درپیش مسائل اور بار ایسوسی ایشنز کے حالات زیر بحث آئے۔

پیر کو وزارت قانون وانصاف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے وفد کومسائل کے حل کےلئے فوری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہاکہ بار ایسوسی ایشنز کے ساتھ باقاعدگی سے رابطہ رہے گا، سندھ کے سینئر بار لیڈرز نے وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف کو سندھ کے دورے کی دعوت دی جس پر وفاقی وزیر نے جلد دورہ کرنے کا یقین دلایا۔