اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ سے جمعہ کو مختلف بار ایسوسی ایشنز کے وفود نے ملاقات کی ۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار ، راولپنڈی ہائی کورٹ بار کے وفود ملاقات میں شریک تھے۔چکوال، جھنگ، حافظ آباد، ڈسکہ،وزیر آباد ،سمندری، حسن ابدال، کلورکوٹاور اٹک بارز کے نمائندے بھی ملاقات میں موجود تھے۔اس موقع پر پنجاب کی متعدد بار ایسوسی ایشنز کو گرانٹ ان ایڈ چیکس جاری کئے گئے ۔
وزیر قانون نے کہا کہ وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے حکومت پرعزم ہے ، بارز کی فلاح حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں بار ایسوسی ایشنز کے لئے مؤثر اقدامات کئے گئے ، بار رومز کی تزئین و آرائش و سہولیات کی فراہمی کے لئے تعاون کیا گیا ۔وزیر قانون نے بارز کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن مدد کا عزم ظاہر کیا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600669