اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ سے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے وکلاء کے ایک وفد نے صدر پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن طارق آفریدی اورممبر پاکستان بار کونسل امجد شاہ کی قیادت میں بدھ کو ملاقات کی ۔
وزارت قانون و انصاف سے جاری بیان کے مطابق کے پی کے کے وفد میں ہری پور، ایبٹ آباد چھوٹا لاہور (صوابی) بار ایسوسی ایشنز کے صدور اور سیکرٹریز شامل تھے۔ اس کے علاوہ ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری بھی ملاقات میں موجود تھے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد نے وکلاء تحفظ کے اس ایکٹ کی منظوری پر وفاقی حکومت اور وزیر قانون کی کوششوں کو بھی سراہا جو کہ پاکستان بھر کے وکلاءکا دیرینہ مطالبہ تھا۔