وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم سے وزیر اعلی گلگت بلتستان ایم خالد خورشید کی ملاقات

75

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):گلگت بلتستان سے متعلق آئینی ترامیم کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک ذیلی کمیٹی کی سربراہی کرنے والے وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم سے وزیر اعلی گلگت بلتستان ایم خالد خورشیدنےملاقات کی جس میں گلگت بلتستان کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے اس کی عارضی صوبائی حیثیت پر تبادلہ خیال کیا گیا،بدھ کو وزارت قانون وانصاف سے جاری بیان کے مطابق اس حوالہ سے ابتدائی اجلاس 8 اپریل 2021 کو وزارت امور کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہوا ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی وزیر قانون و انصاف کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی آئین پاکستان ، 1973 میں ترمیم کی تجویز کے مسودہ پر کام کرے گی۔